عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم پھوڑ دیا گیا، ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا

لاہور(پی این آئی)ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ،گھریلوسلنڈر60 ،کمرشل سلنڈر230 روپے مہنگا ہو گیا ۔نجی ٹی وی کےمطابق ایل پی جی ایسوسی ایشن نےکہاہےکہ ایل پی جی کی قیمت میں5روپےفی کلواضافہ ہوگیاہےجس کے بعد گھریلو سلنڈر60 جبکہ کمرشل سلنڈر 230 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔نئے اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمت 105روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ تفتان بارڈر سے سپلائی بند ہونے کے باعث ایل پی جی مہنگی ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close