لاہور(پی این آئی) رواں ہفتے کے مسلسل تیسرے دن بھی ڈالر کی قیمت میں کمی کا رحجان جاری، کتنی کمی ہو گئی؟ملک بھر میں رواں ہفتے کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں تنزلی کا تسلسل جاری ہے، امریکی کرنسی مزید 14 پیسے گر گئی۔ ملک بھر میں 3 کاروباری روز کے دوران امریکی کرنسی میں گراوٹ
دیکھنے کو مل رہی ہے، بین الاقوامی ادارے موڈیز کی طرف سے پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دینے کے بعد رواں سال کے دوران شرح نمو ایک سے دو فیصد رہنے کے امکان کے بعد روپیہ پر کافی اچھے اثرات مل رہے ہیں۔رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 51 پیسے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 168 روپے 38 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہو گئی تھی۔دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہوا تھا جسکے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی نئی قیمت 168.38 روپے سے کم ہو کر 168 روپے 26 پیسے ہو گئی تھی۔تیسرے کاروباری روز کے دوران ڈالر کی قدر میں 19 پیسے کی تنزلی دیکھی گئی تھی اور نئی قیمت 168 روپے 7 پیسے ہو گئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں