لاہور(پی این آئی)پاکستانی روپیہ، کہیں اوپر، کہیں نیچے، ڈالر اور یورو سستے اور پاؤنڈ مہنگا کیوں ہو گیا؟ کتنا فرق اور کیوں پڑا؟ کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قیمت میں اتار چڑھاو دیکھا گیا ,ڈالر سستاجبکہ دوسری کرنسیاں مہنگی ہو گئیں, عالمی مارکیٹ میں ڈالر سستا ہونے کے بعد پاکستان میں بھی ڈالر کی قدر کم ہو گئی ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 12 پیسے کی کمی سے 168 روپے 26 پیسے رہی، انٹر بینک میں یورو کی قدر 3 پیسے کی کمی سے 198 روپے 3 پیسے رہ گئی جبکہ برطانوی پاونڈ کی قدر 38 پیسے بڑھ کر 220 روپے 18 پیسے ہو گئی ہے۔ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 30 پیسے کی کمی سے 168 روپے 70 پیسے رہ گئی تاہم یورو 1 روپے مہنگا ہو کر 199 روپے اور برطانوی پاونڈ 50 پیسے مہنگا ہو کر 221 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں