سونے کی قیمتیں مسلسل نیچے آنے لگیں، فی تولہ سونا کتنے کا ہو گیا؟خریدنے سے پہلے جان لیں

کراچی(پی این آئی)ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز کمی واقع ہو گئی ۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 26 ہزار ایک سو روپے ہوگئی۔10 گرام سونے کی قدر 2487 روپے کم ہوکر

108110 روپے ہوگئی جب کہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر47 ڈالر کم ہوکر 1988 ڈالر فی اونس ہے۔گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 3ہزار روپے فی تولہ کمی ہو ئی تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close