کراچی(پی این آئی ) پاک سوزوکی موٹر کمپنی لیمٹڈ نے 10 اگست سے راوی اور بولان پک اپ گاڑیوں کی قیمتوں میں 35 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اس اضافے کے بعد بولان وی ایکس آئی ایم کی قیمت 11 لاکھ 34 ہزار، بولان کارگو کی 10 لاکھ 75 ہزار اور راوی ایس ٹی ڈی آئی ایم کی قیمت
10 لاکھ 34 ہزار ہوگئی ہے ۔کمپنی کی جانب سے ڈیلر کو گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے سے آگاہ کرتے ہوئے اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ انڈس موٹر کمپنی نے مالی سال 20 میں ٹیکس کے بعد 5 ارب 8 کروڑ روپے کا منافع ظاہر کیا جو گزشتہ برس کے مقابلے 63 فیصد کم ہے۔کمپنی کے مطابق مالی سال 2020 میں گاڑیوں کی خریداری ایک کھرب 58 ارب روپے سے 46 فیصد کمی کے بعد 84 ارب روپے تک رہ گئی کیوں کہ مالی سال 19 میں ٹویوٹا سی کے ڈی، سی بی یو کے 66 ہزار 211 یونٹس فروخت کیے گئے تھے جبکہ گزشتہ برد یہ تعداد 28 ہزار 837 تھی۔اس کے علاوہ کمپنی کے بورڈآف ڈائریکٹر نے فی حصص 7 روپے منافع دینے کا اعلان کیا تھا یعنی اس سال ایک گاڑی پر سالانہ 30 روپے کی ادائیگی کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں