کراچی (پی این آئی) سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کے دوران 8.59 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، مالی سال 2018-19ء میں سعودی عرب سے ترسیلات زرمیں اضافہ کی شرح 2.97 تھی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطاق مالی سال 2019-20ء میں سعودی
عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 5.432 ارب ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیا یوں گزشتہ مالی سال کے دوران سعودی عرب پاکستان کو ترسیلات زرکے حوالہ سے سب سے بڑا ملک بن گیاہے۔ مالی سال 2018-19ء میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 5.003 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ اعدادوشمارکے مطاق جون کے مہینہ میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 619.43 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں 85.46 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال جون میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 333.99 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ موجودہ حکومت کی جانب سے قانونی زرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی اوراقدامات کے نتیجہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرملک ارسال کرنے کی شرح میں 6.36 فیصد اضافہ ہواہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں