حکومت نے بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمےکی خوشخبری سنا دی

کراچی(پی این آئی ) وفاقی وزیربرائے توانائی عمر ایوب نے صنعت کاروں کو بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے سمیت تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر عمر ایوب سے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری(کاٹی) کے صدر کی سربراہی میں9رکنی وفد نے ملاقات کی، صنعت

کاروں کے وفد میں زبیر چھایا، خالد تواب، زبیر موتی والا اور جاوید بلوانی سمیت ودیگر شامل تھے۔ ملاقات میں سی ای او کے الیکٹرک اور ایم ڈی ایس ایس جی سی بھی موجود تھے۔ صنعت کاروں نے بجلی اور گیس بندش سے صنعتوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ جس پر عمر ایوب نے بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ خاتمے سمیت تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ اس اہم بیٹھک کے دوران کاروباری حضرات نے اپنے تمام تر تحفظات سے آگاہ کیا، وفاقی وزیر نے تمام مسائل کو بغور سننے کے بعد حل کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر دیگر اہم پہلوو¿ں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کرونا صورت حال کے باعث معاشی چیلنجز پر بھی بات چیت کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close