حکومت کا بڑا فیصلہ ، پیٹرول صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے یورو فائیو پٹرول کی ترسیل کے اقدامات مکمل کرلیے ہیں، یورو 5 پٹرول کا پہلا جہاز پاکستان پہنچ گیا، ماحول دوست پٹرول کی اسموگ سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں پہلے سپلائی کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اعلیٰ کوالٹی کا یورو 5 پٹرول کا پہلا جہاز پاکستان پہنچ گیا ہے۔ جس کے

باعث ماحول دوست اعلیٰ کوالٹی کا پٹرول آئندہ ماہ ملک بھر کے پٹرول پمپس پر دستیاب ہوگا۔پی ایس او کی یورو 5 پٹرول کی پہلی شپمنٹ کراچی پہنچ گئی ہے۔ یورو فائیو پٹرول پاکستان پہنچنے کی وجہ سے مخصوص مافیا اور پٹرولیم کمپنیوں کی لابنگ بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ معاون خصوصی ماحولیات ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ یورو فائیو پٹرول رواں ماہ آئندہ 10 سے 15 دن میں پی ایس اوپٹرول پمپس پر دستیاب ہوگا۔وزیراعظم نے 70 فیصد درآمدی پٹرول صرف یورو5 ہی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی کابینہ کو یکم ستمبر سے پٹرول کی دستیابی سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔ یاد رہے پاکستان اسٹیٹ آئل عالمی معیا ر کا یورو فائیو فیول فراہم کرنے والی پہلی آئل مارکیٹنگ کمپنی بن گئی ہے۔ ہائی اوکٹین 97 یورو فائیو کراچی میں مخصوص پی ایس اواسٹیشنز پر دستیاب ہے۔ یورو فائیو معیار کے فیول کا استعمال گاڑیوں سے دھوئیں کے اخراج کو کم کرتا ہے جوکہ ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کے انجن کی کارگردگی کو بہتر بنانے میں موثر کردار ادا کرتا ہے۔پی ایس او کی جانب سے اٹھائے گئے اس قدم کے ذریعے پاکستان آئندہ آنے والی نسلوں کے لئے تیزی کے ساتھ ایک پائیدار مستقبل کی جانب گامزن ہوگا۔ حکومت کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے درخت بھی لگائے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں