8 ہزار روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی (پی این آئی) پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 8ہزار روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران210ڈالر کے اضافے سے فی اونس

سونا1710ڈالر کا ہو گیا جس کے بعد زیر تبصرہ مدت کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت8ہزار100روپے کے اضافے سے 1لاکھ23ہزار900روپے سے بڑھ کر1لاکھ32ہزار روپے ہو گئی اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 6ہزار945روپے کے اضافے سے 1لاکھ6ہزار224روپے سے بڑ ھ کر 1لاکھ13ہزار169روپے پر جا پہنچی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close