سونےکی قیمتوں میں مسلسل ردو بدل، فی تولہ نئی قیمت کتنی ہو گئی؟ خریدنے سے پہلے ضرور جان لیں

کراچی (پی این آئی )صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔نجی نیوز چینل کے مطابق آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار500 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے ہو گئی ہے۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے

مطابق مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 144 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 10 گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 31 ہزار169 روپے ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close