کراچی (پی این آئی) سعودی عرب کو قرضہ واپس کیے جانے کے باوجود پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں زبردست اضافہ ہوگیا، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 65 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ، سرکاری ذخائر کی مالیت 12 ارب 54 کروڑ 22 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی، مجموعی ذخائر 19 ارب 56 کروڑ 29 لاکھ ڈالرز کی
سطح پر پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے تصدیق کی ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 65 کروڑ ڈالرز کا مزید اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اضافے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 12 ارب 54 کروڑ 22 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ورلڈ بینک کی جانب سے ملنے والے 50 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق تیس جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 56 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئے تھے جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 12 ارب 54 کروڑ بائیس لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئی۔تیس جولائی تک زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 19 ارب 56 کروڑ 29 لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب دو کروڑ ڈالرز کے ذخائر موجود ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری رپورٹ میں زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 18ارب91کروڑ ڈالرز بتایا گیا تھا ۔ یہاں یہ واضح رہے کہ پاکستان نے ڈیڑھ برس قبل سعودی عرب سے لیے گئے 3 ارب ڈالر کے قرض میں سے ایک ارب ڈالر قرض واپس کر دیاہے۔ سعودی عرب کی جانب سے مالی امداد محدود کیے جانے کے فیصلے کے بعد عالمی قرضوں کی ادائیگی میں ڈیفالٹ کرجانے کے ڈر سے ایک ارب ڈالر ادا کیے گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں