اسلام آباد(پی این آئی)کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ، فی تولہ قیمت اتنی کہ کوئی سن بھی نہ سکے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کراچی کے صرافہ بازار میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی
تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 29ہزار 500روپے ہوگئی۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں 10گرام سونے کی قیمت میں 685روپے کا اضافہ ہوا۔ 10گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 11ہزار25روپے ہوگئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں