لاہور(پی این آئی)یوٹیلیٹیی سٹورز میں پہلے صرف چینی کی قلت تھی، اب گھی، کوکنگ آئل، دالیں اور چاول بھی غائب ہو گئے۔یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن میں چینی کی قلت کے علاوہ گھی،کوکنگ آئیل،دالیں اور چاول نایاب ہو گئے جبکہ چنا اور دال مونگ کا ذخیرہ ختم ہو گیا ہے ۔یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن میں تبدیلی کی
بجائے سپلائی پہلے کے مقابلہ میں بد تر ہو گئی، 68 روپے کلو نرخ والی چینی اکثر یوٹیلیٹی اسٹورز پر موجود ہی نہیں ہے،800 روپے میں فراہم کیا جانے والا 20 کلو آٹے کے تھیلے کی فراہمی بھی شدید متاثر ہے، کہیں دستیاب تو کہیں نایاب ہے.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں