کوئٹہ (پی این آئی)کوئٹہ میں ڈیری فارم مالکان کا دودھ کی ہول سیل قیمت بڑھانے کا اعلان، مارکیٹ میں فی کلو دودھ مہنگا ہو کر کتنے کا ہو جائے گا؟کوئٹہ میں ڈیر ی فارم مالکان نے دودھ کی قیمتوں کو 15 سے 20 روپے تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، یکم اگست سے دودھ کے ہول سیل نرخ بڑھا کر 112 روپے مقرر کرنے کا
فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ گھریلو صارفین کو دودھ 120 روپے کلو فروخت کیا جائے گا۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دودھ کی قیمتوں پر نظر ثانی کیلئے ایک کمیٹی کام کررہی ہے۔ڈیر ی فارم مالکا ن نے بتایا ہے کہ انہوں نے دودھ کے نرح 94 روپے سے بڑھاکر 112روپے فی لیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد گھریلو صارفین کو دودھ 120روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جائیگا۔ذرائع نے بتایاکہ ڈیری فارم مالکان کی جانب سے دودھ کے نرخ یکم اگست سے بڑھا ئے جائیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں