اسلام آباد (پی این آئی)اوگرہ نے ماہ اگست کیلئے ایل پی جی کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جار ی کر دیا۔ فی کلو قیمت 1.50روپے، گھریلو سلنڈر 18 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 70 روپے اور 1339 روپے فی میٹرک ٹن کا اضافہ کردیا گیا۔ ملک بھر میں صارفین کو
گیس 114 روپے فی کلو کی جگہ 115 روپے 50پیسے، گھریلو سلنڈر 1345روپے کی جگہ 1363 روپے 55پیسے، کمرشل سلنڈر 5175 روپے کی جگہ 5244 روپے میں دستیاب ہو گا۔ بین الاقوامی قیمت میں 5 ڈالر کے اضافے کہ بعدایل پی جی 350 ڈالر سے بڑھ کر 355 ڈالر ہو گئی۔ لوکل منڈی میں اضافہ بین الاقوامی قیمت میں اضافہ ہونے کے باعث ہوا۔ عرفان کھوکر، چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ لوکل پیداواری ادارے JJVl جام شورو جوائنٹ وینچر کو فوری طور پر چلایا جائے تا کہ لوکل پیداوار بڑھنے سے عوام کو سستی ایل پی جی دستیاب ہو سکے اور حکومت کو JJVLکی بندش سے سالانہ 4 ارب کے نقصان سے بچایا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں