ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں 2019ءمیںخریدوفروخت کےریکارڈمقابلے شہریوں کے روزگارکاوسیلہ بننے والی مویشی منڈی میں کتنے لاکھ قربانی کاجانورفروخت ہوا ؟

کراچی (این این آئی) ایشیا کی سب سے بڑی سپرہائی مویشی منڈی میں 2019 کے مقابلے میں 2020 میں قربانی کے جانوروں کی ریکارڈخریداری ہوئی،مویشی منڈی میں آخری دنوں میں قربانی کے جانورکم پڑگئے،لوگوں نے قربانی کے جذبے کے تحت دل کھول کر ہرقسم کاجانورخریداری کی،سپرہائی وے مویشی منڈی عیدکے دوسرے روزبھی شہریوں کیلئے کھلی رہے گی۔

دوردرازعلاقوں سے آنے والے لائیو اسٹال اسٹاک ہولڈرسمیت دیگراشیا کی فروخت کیلئے لگائے جانیو الے اسٹال ہولڈرز، بیوپاریوں،کوروناایس اوپیز کے تحت مویشی منڈی کارخ کرنے والے شہریوں،مویشی منڈی انتظامیہ اورہرلمحے ہرقدم پرساتھ دینے والے میڈیاکے دوستوں اوراپنی ٹیم کاتہہ دل سے شکرگزارہوں ان خیالات مویشی منڈی کے ترجمان یاوررضاچاولہ نے خصوصی گفتگوکرتے ہوئیکیا،انہوں نے کہاکہ 22 جون سے لگنے والی مویشی منڈی میں چھ لاکھ بیس ہزارسے زائدجانورابتک فروخت ہوچکاہے،بیوپاریوں،شہریوں کے روزگارکاوسیلہ بننے والے اس مویشی منڈی میں چھ لاکھ سے زائدقربانی کاجانورفروخت ہوچکاہے اورجانوروں کی آمداورخریدوفروخت کایہ سلسلہ عیدالضحی کے دوسرے روزبھی جاری رہیگا،جانوروں کی خریداری کے ٹرن اوورسے ملکی اکانومی کوابتک کم وبیش گیارہ ارب روپے کی آمدن ہوئی،پانچ ماہ سے لاک ڈاون کاشکارکراچی کے شہریوں کوروزگارکاوسیلہ بننے والے اس مویشی منڈی سے ہرشخص مستفید ہوااورقربانی کے بعدیہ گوشت جہاں مسحتقین کے دروازے تک جائیگاوہیں اس جانورکی کھال سے بھی کروڑوں روپے کابزنس ہونے کے توقع ہے،یاوررضاچاولہ کاکہناتھاکہ 2019 میں بھی اس مویشی منڈی سے ریکارڈبزنس ہواتھامگراس بارلوگوں نے کوروناجیسے موذی مرض کوٹالنے کیلئے اللہ کے حضورجانورکانذرانہ قربانی کرنے کیلئے خاصی گہماگہمی دکھائی یہی وجہ ہے کہ اس بارنوے فیصدجانوروں کی خریدوفروخت ہوئی،پچھلے سال پانچ لاکھ قربانی کے

جانورلائیگئیتھیاورتمام جانورفروخت ہوئیجبکہ ملکی اکانومی کودس ارب سے زائدکاروینیوحاصل ہواتھا،ترجمان مویشی منڈی کاکہناتھاکہ 2020 میں لوگوں میں پچھلی بارکی نسبت زیادہ قربانی کاجذبہ ہمیں نظرآیا،گوکہ بیوپاریوں کے جانب سے منہ دام وصول کیے گئے کچھ جانورسستے بھی فروخت ہوئے مگرہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں شہرقائدکے باسیوں کوکہ

انہوں نیجب ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کارخ کیاتوکورونااحتیاطی تدابیرکوبھی ملحوظ خاطررکھااورانتظامیہ سے تعاون کیا،میڈیاکورآرڈینٹرذکی ابڑوکاکہناتھاکہ ہم مویشی منڈی میں ریکارڈخریداری کیباعث آخری دنوں میں لوگوں کواپنے من پسندجانورملنامشکل ہوگئے انہوں نیجیساتھاکہ بنیادپرقربانی کے جذبے کے تحت جانوروں کی خریداری کی ذکی ابڑوکامزیدکہناتھاکہ

سپرہائی وے مویشی منڈی عیدکے دوسرے روزبھی شہریوں کیلئے کھلی رہیگی،دوردرازعلاقوں سےآنے والیلائیو اسٹال اسٹاک ہولڈرسمیت دیگراشیا کی فروخت کیلئے لگائے جانیو الے اسٹال ہولڈرز،بیوپاریوں،کوروناایس اوپیز کے تحت مویشی منڈی کارخ کرنے والیشہریوں،مویشی منڈی انتظامیہ اورہرلمحے ہرقدم پرساتھ دینے والیمیڈیاکے دوستوں کے تہہ دل سے شکرگزارہیں کہ انہوں نے ہرقدم پرہمارے ساتھ تعاون کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں