لاہور(پی این آئی)کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر پھر مہنگا ہو گیا، یورو اور برطانوی پاونڈ بھی مہنگے ہو گئے۔کرنسی مارکیٹ میں گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 20 پیسے مہنگا ہو گیا یورو اور برطانوی پاونڈ بھی مہنگے ہو گئے.سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام
پر ڈالر کی قدر 20 پیسے کے اضافے سے 166 روپے 98 پیسے رہی یورو کی قدر 24 پیسے کے اضافے سے 196 روپے 27 پیسے اور برطانوی پاونڈ کی قدر 70 پیسے بڑھ کر 216 روپے 89 پیسے ہو گئی۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 35 پیسے کے اضافے سے 167 روپے ہو گئی برطانوی پاونڈ ایک روپے مہنگا ہو کر 217 روپے کا ہو گیا جبکہ یورو کی قیمت فروخت 195 روپے برقرار رہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں