کراچی(پی این آئی)صرف ایک روز نیچے آنے کے بعد سونے کی قیمت پھر اوپر جانے لگی، پاکستانی خریدار پریشان ہونے لگے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت ریکارڈ سطح 1955 ڈالر ہو گئی تاہم پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 250 روپے کا ہی اضافہ ہوا۔جیولرز کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی
تولہ 250 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 22 ہزار 750 روپے ہو گئی اور دس گرام سونا 214 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 5 ہزار 238 روپے کا ہو گیا جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 96 ہزار 468 روپے فی دس گرام ہو گئی ۔عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 25 ڈالر کے اضافے سے 1 ہزار 955 ڈالر تک پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 1980 ڈالر تک بھی گئی تاہم پرافٹ ٹیکنگ اور ڈالر کی قدر میں اضافے سے سونا تھوڑا سستا ہو گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں