کراچی(پی این آئی)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت اور ڈالر کی قدر میں اضافہ ۔ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت اور ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 250 روپے اضافے سے ایک لاکھ 22 ہزار 750 روپے ہوگئی۔10 گرام سونے کی قدر 214 روپے
اضافے سے 105238 روپے ہے جب کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 25 ڈالر اضافے سے 1955 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔دوسری جانب ملک میں ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ ہوا ہے اور انٹربینک میں ڈالر 32 پیسے منہگا ہوگیا جس کے بعد کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 166.78 روپے رہی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 40 پیسے اضافے سے 167 روپے ہوگئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج 209 پوائنٹس اضافے سے 38 ہزار 836 پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 497 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ آج ہنڈریڈ انڈیکس کی بلند ترین سطح 39 ہزار 124 پوائنٹس رہی۔بازار میں آج 50 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 21 ارب روپے سے زائد رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 21 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 235 ارب روپے ہوگئی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں