سونا واقعی آسمان پر چڑھ گیا، ایک دن میں تولے کی قیمت میں 5100 روپے اضافہ، ایک تولہ سونے کی کل قیمت کتنی ہو گئی؟ جانیئے اس رپورٹ میں

کراچی(پی این آئی)سونا واقعی آسمان پر چڑھ گیا، ایک دن میں تولے کی قیمت میں 5100 روپے اضافہ، ایک تولہ سونے کی کل قیمت کتنی ہو گئی؟ جانیئے اس رپورٹ میں،ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ 5100 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 23 ہزار روپے سے زائد ہوگئی۔جولائی کے

مہینے میں سونے کی فی تولہ قدر 19300 روپے بڑھ چکی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسو ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 5100 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 23 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قدر 4372 روپے اضافے سے ایک لاکھ 6 ہزار 138 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی صرافہ میں سونےکی فی اونس قیمت 46 ڈالر بڑھ کر 1942 ڈالر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close