سونے کی قیمتوں کو لگ گئے ، قیمت رکنے کا نام نہیں لے رہی فی تولہ سونا کی قیمت ایک لاکھ 20ہزار سے بھی تجاوز کر گئی

لاہور (پی این آئی ) لاہور کی صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں خالص سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے جس کے باعث خالص سونا لاہور کے غریب اور مڈل کلاس شہریوں کی پہنچ سے دور ہو کر رہ گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز شہر کی

صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں خالص سونے کی قیمت میں 500 روپے فی تولہ اضافہ دیکھنے میں آیا اور اس اضافے کے بعد 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 20 ہزار پانچ سو روپے جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 10 ہزار 458 روپے فی تولہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر دیکھنے میں آئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close