ہفتے کے آخری 4 دنوں میں پاکستانی روپے کا امریکی ڈالر پر غلبہ، قیمت میں مسلسل کتنا اضافہ ہوا؟

اسلام آباد(پی این آئی)ہفتے کے آخری 4 دنوں میں پاکستانی روپے کا امریکی ڈالر پر غلبہ، قیمت میں مسلسل کتنا اضافہ ہوا؟ ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر ڈالر کی قدر مزید گر گئی۔ امریکی کرنسی میں 42 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چار روز

کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قدر میں تنزلی دیکھنے کو مل رہی ہے، گزشتہ 4 روز کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک روپیہ دس پیسے سستا ہوا ہے۔رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 42 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی نئی قیمت 167 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close