وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ہزاروں یوٹیلیٹی سٹورز کھولنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) حکومت کاملک بھرمیں مزید 50 ہزاریوٹیلیٹی اسٹورزکھولنےکااعلان۔ تفصیلات کے مطابق کوروناکےباعث مختلف شعبوں کو 1240 ارب ریلیف کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں ہیں۔ قومی اسمبلی میں بات کرتے ہوئے مراد سعید کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں حکومت کی

جانب سے 50 ہزار یوٹیلیٹی اسٹورز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بات کرتے ہوئے ان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 50ہزاریوٹیلیٹی اسٹورزکامیاب نوجوان پروگرام کےتحت کھولےجائیں گے۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں ریلیف فنڈ کی تفصیلات کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے کہ ایمرجنسی رسپانس 190 ارب، این ڈی ایم اے کیلئے 25 ارب روپےرکھے گئے، طبی سامان وکارکنوں کیلئے50 ارب، ہنگامی فنڈزکیلئے 100 ارب رکھے گئے، قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کرواتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ شہریوں کوریلیف دینے کیلئے 570 ارب روپے رکھےہیں۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری کی جانب سے قومی اسمبلی میں بتایا گیا ہے کہ ترکی کیساتھ ایف ٹی اے پربات نہیں ہورہی تھی، جنوری 2020 میں بات چیت شروع ہو گئی، ترکی کسی بھی ملک سےتجارت ایچ ایل سی سی کےذریعےکرتا ہے۔ عالیہ حمزہ کی جانب سے بات کرتے ہوئے مزید بتایا گیا ہے کہ ایچ ایل سی سی ترکی کا تجارت سے متعلق فیصلہ ساز ادارہ ہے، ایچ ایل سی سی کےچھٹےاجلاس کےدوران ترک صدرپاکستان آئے۔اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ترک صدر اسمبلی آئے، انہوں نے بھی ماسک پہنے، جو ماسک پہن کرنہیں آئے گا ایس اوپیزکے مطابق کارروائی ہوگی۔ سیکرٹری تجارت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قطرکیساتھ کورونا کےباوجود 34 فیصد تجارت بڑھی ہے جس سے ملکی معیشت کو فائدہ ہو گا۔ خیال رہے کہ کوروناکےباعث مختلف شعبوں کو 1240 ارب ریلیف کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں ہیں جس کے تحت ملک بھر میں 50 ہزار یوٹیلیٹی اسٹورز بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close