عوام پر بجلیاں گرا دی گئیں،بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 88 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی سماعت چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں ہوئی جس میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیئرمین نیپرا کی جانب

سے استفسار کیا گیا ہے کہ دسمبر میں بجلی پیداور میں فرنس آئل کا استعمال کیوں کیا گیا؟ دسمبر میں 4 ارب 90کروڑ کا فرنس آئل استعمال کیا گیا۔اس موقع پر حکام نیشنل پاور کنٹرول سینٹر نے بتایا کہ ہمارے پاس دسمبر میں گیس کی قلت تھی۔ اس جواب کے بعد چیئرمین نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عوام کی بجلی کے بل دے دے کر چیخیں نکل گئی ہیں اور کمپنیاں فرنس آئل استعمال کر رہی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 2 روپے اضافے کی اپیل کی تھی، تاہم نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 88 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔نیپرا کے مطابق دسمبر میں صارفین پر 13 ارب 80کروڑ روپے کا اضافہ منتقل ہو گا۔ خیال رہے کہ اس وقت ملک کئی قسم کے بحرانوں کا شکار ہے۔ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں بجلی کی قلت پیدا ہوتی جا رہی ہے جس کا نتیجہ کراچی اور ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے گھنٹوں لمبی کوڈشیڈنگ ہے۔ کراچی میں اس وقت بجلی کی قلت کی وجہ سے شہریوں کے لئے زندگی گزارنا مشکل ہو چکا ہے۔ایک طرف لوگوں کو بجلی نہیں مل رہی تو دوسری طرف جہاں بجلی فراہم کی جا رہی ہے، وہاں بجلی کے بلوں نے شہریوں کی کمر توڑ دی ہے۔ ان تمام مشکلات کا اندازہ ہونے کے بعد بھی اب نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 88 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے جس سے اب صارفین پر 13 ارب 80کروڑ روپے کا اضافہ منتقل ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں