سونے کی قیمت کو ایک بار پھر بڑا جمپ، فی تولہ 2300 روپے مزید مہنگا، کل قیمت کتنے روپے فی تولہ ہو گئی؟ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

کراچی(پی این آئی)سونے کی قیمت کو ایک بار پھر بڑا جمپ، فی تولہ 2300 روپے مزید مہنگا، کل قیمت کتنے روپے فی تولہ ہو گئی؟ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونا فی تولہ 2300 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد فی تولہ قیمت ایک لاکھ 17 ہزار

300روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام کی قیمت میں 1972 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور قیمت ایک لاکھ 566 روپے ہو گئی ہے ۔عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 24 ڈالر فی اونس بڑھ گئی ہے ،عالمی منڈی میں سونا 1880 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیاہے ، اگست 2011 میں سونے کی قیمت 1912 ڈالر فی اونس کی سطح پرگئی تھی اور اب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح سے 32 ڈالر فی اونس دور رہ گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close