اسلام آباد(پی این آئی)پٹرول کا بم مہینے میں ایک بار نہیں دو بار پھٹے گا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہر 15 روز بعد تبدیل کرنے کی سمری پٹرولیم ڈویژن نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھیج دی.پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہر 15 روز میں کرنے کی تجویز پیش کردی گئی ہے۔اس حوالے
سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم ڈویژن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو ارسال کردی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ عالمی تیل مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے دوران مقامی مارکیٹ میں توازن چاہتے ہیں۔سمری میں ڈویژن کا کہنا تھا کہ ریفائنریز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیاں بھی قیمتوں کا تعین 15 روزہ بنیاد پر کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔اس سمری میں کہا گیا کہ پندرہ روز بعد پٹرولیم مصنوعات قیمتوں کے تعین سے آئل سپلائی چین بھی مستحکم رہے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں