سعودی ریال اور اماراتی دینار کی قدر میں کتنی کمی ہو گئی؟ اہم تفصیلات آگئیں

کراچی (پی این آئی) اماراتی درہم کی قیمت 45 روپے کی سطح سے نیچے آگئی، بدھ کو کاروباری روز کے اختتام پر یواے ای درہم کی قیمت خرید 45.20روپے سے گھٹ کر44.90روپے ہوگئی، سعودی ریال کی قیمت بھی 44 روپے کی سطح سے نیچے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل ملک میں امریکی ڈالر اور اماراتی

درہم کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں۔پیر کے روز اماراتی درہم کی قیمت 45.85 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی۔ جبکہ ڈالر کی قیمت انٹربینک مارکیٹ میں 167.25روپے سے بڑھ کر 168.30روپے اور قیمت فروخت167.55روپے سے بڑھ کر 168.60روپے ہوگئی تھی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے167.20روپے سے بڑھ کر 168.20روپے اور قیمت فروخت 167.70روپے سے بڑھ کر168.70روپے ہوگئی تھی۔تاہم اب 2 روز بعد ڈالر، اماراتی درہم اور سعودی ریال تینوں کرنسیوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔بدھ کو کاروباری روز کے اختتام پر یواے ای درہم کی قیمت خرید 45.20روپے سے گھٹ کر44.90روپے اور قیمت فروخت 45.70روپے سے گھٹ کر45.40روپے ہوگئی ۔ جبکہ سعودی ریال کی قیمت خرید 44.10روپے سے گھٹ کر43.90روپے اور قیمت فروخت 44.60روپے سے گھٹ کر44.40روپے ہوگئی۔ جبکہ انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سی167.75روپے سے گھٹ کر167.65روپے اور قیمت فروخت168.05روپے سے گھٹ کر167.95روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید167.50روپے اور قیمت فروخت168روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے 189.50روپے سے بڑھ کر190.50روپے اور قیمت فروخت 191.50روپے سے بڑھ کر192.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید210روپے سے گھٹ کر209روپے اور قیمت فروخت212روپے سے گھٹ کر211روپے ہوگئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close