سونے کی قیمت ناقابل یقین، ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ، اب ایک تولہ کتنے کا ہو گیا؟

کراچی(پی این آئی)ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے
کا اضافہ، اب ایک تولہ کتنے کا ہو گیا؟.پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ آج پھرفی تولہ 1500روپے اضافے کے ساتھ سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے

مطابق عالمی منڈی اورپاکستان کی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ صرافہ بازارکے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے اضافے کے ساتھ ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 15ہزارکا ہوگیاہے۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1286 روپے اضافے کے ساتھ 98594 ہوگئی ۔ادھرعالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 31 ڈالراضافہ ہوا ہے جس کے بعدعالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 1856 ہوگئی ۔گزشتہ روز پاکستان میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار250 روپےکااضافہ ہواجس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار500 روپےہوگئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close