ڈالر تو ڈالر سونا بھی بے قابو ہو گیا فی تولہ قیمت ملکی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

لاہور (پی این آئی) شہر کی صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز خالص سونے کی قیمت میں مزید 400 روپے فی تولہ اضافہ کردیا گیا۔ اس اضافے کے بعد صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں 24 قیراط سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین

سطح 1 لاکھ 15 ہزار روپے فی تولہ پر پہنچ گئی جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 5 ہزار 416 روپے کی سطح پر دیکھی گئی۔ سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ سونے کی عالمی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان بتائی جا رہی ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close