ملکی تاریخ میں اماراتی درہم بلند ترین سطح پر جا پہنچا ، قدر کتنی بڑھ گئی؟

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں اماراتی درہم کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ڈالر کی قیمت میں اضافے کا اثر دیگر کرنسیوں کی قیمتوں پر بھی پڑا، اماراتی کرنسی کی قیمت 45.85 روپے ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ بتایا گیا ہے کہ

مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پیر کو امریکی ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کو مزید دباو کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں ڈالر اور اماراتی درہم سمیت دیگر کئی کرنسیوں کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ ڈالر کے بعد اماراتی درہم کی قیمت ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پیر کے روز اماراتی درہم کی قیمت 45.85 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی۔دوسری جانب فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید1.05روپے کے اضافے سی167.25روپے سے بڑھ کر 168.30روپے اور قیمت فروخت167.55روپے سے بڑھ کر 168.60روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سی167.20روپے سے بڑھ کر 168.20روپے اور قیمت فروخت 167.70روپے سے بڑھ کر168.70روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سی188روپے سے بڑھ کر 189روپے اور قیمت فروخت190روپے سے بڑھ کر 191روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید1.50روپے کے اضافے سی207روپے سے بڑھ کر 208.50روپے اور قیمت فروخت209روپے سے بڑھ کر 210.50روپے ہوگئی ۔فوریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید44روپے سے بڑھ کر 44.20روپے اور قیمت فروخت44.50روپے سے بڑھ کر 44.70روپے ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close