اسلام آباد(پی این آئی)سونا فی تولہ پاکستان کی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ڈالر کی اڑان بھی اونچی، بہت ہی اونچی۔انٹر بینک میں ڈالرکے بعد اب سونا بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 11
ہزار 250 روپے میں فروخت ہو رہاہے۔دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پرڈالرکی قدر میں 97 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 168 روپے 30 پیسے پر بند ہوگیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں