راولپنڈی(پی این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کی 18 جولائی کو “ہارن بجاؤ حکمران جگاؤ” ریلی، ملک بھر کے تاجر زیرو پوائنٹ سے پارلیمنٹ تک مارچ کریں گے۔مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کا ہنگامی اجلاس مرکزی صد ر راولپنڈی و پنجاب ملک شاہد غفور پراچہ کی صدارت میں منعقد ہوا ،جس میں تاجر رہنمائوں
طارق جدون ،نعیم سیٹھی ،راجہ توحید ،تاج عباسی ،ساجد بٹ،سردار ثاقب ،اکرام گوشی ،راجہ جاوید ،فیصل بٹ،کامران سعید، انجم مجید ،رانا خرم ،سیف اللہ خان ،سردار مشتاق،رانا عبدالقدوس و دیگر نے شرکت کی ،اس موقع پر 18جولائی کو اسلام آباد میں آل پاکستان انجمن تاجران کے زیر اہتمام ہارن بجائو حکمران جگاوریلی کے بارے میں اہم فیصلے کیے گئے ،اجلاس میں اس ریلی میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا گیا ،اور بتایا گیا ہے کہ پر امن ریلی میں چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان آزاد کشمیر سے تاجر شرکت کریں گے ،اس موقع پر مرکزی صدر ملک شاہد غفور پراچہ نے کہا ہے کہ 18جولائی کو ملک بھر کے تاجر اپنی اپنی گاڑیوں میں زیرو پوائنٹ پہنچیں گے جہاں سے پارلیمنٹ تک جائیںگے ،تاجر اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز بینرز اٹھائیں گے،پارلیمنٹ کے سامنے ہارن بجا کر حکمرانوں کو جگانے کی کوشش کی جائے گی ،انھوں نے مزید کہا ہے کہ ہمارے مطالبات ہیں کہ کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے لاک ڈائون کو مکمل ختم کیا جائے ہفتہ وار چھٹی ہفتے میں صرف ایک دن کی جائے ،تاجروں کو شام سات بجے دکانیں بند کرنے کے بجائے رات دس بجے تک کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔، چار ماہ کے لاک ڈائون پر تاجروں کو جو نقصان اٹھانا پڑا ہے اس پر انھیں ریلیف دیا جائے ،تمام ٹیکسز پر ایک سال کے لیئے مکمل چھوٹ دی جائے ،ہم سوال کرتے ہیں کہ اگر سرکاری لوگوں کو چار ماہ کی تنخواہ نہ دی جائے تو انکا کیا حال ہو گا،اسی وجہ سے تاجروں کو بھی چار ماہ کے نقصان کا ازالہ کیا جائے ،چھوٹے تاجروں کو امداد بھی چاہیے اور بلا سود قرضے دیئے جائیں ،انھوں نے مزید کہا ہے کہ شادی ہال رستو ران ،ہوٹل کو کھولا جائے ،کیونکہ ایک کاروبار سے دوسرا کاروبار منسلک ہے ،اس لیئے ہر طرح کے کاروبار کو کھولنے کی اجازت دی جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں