سونا پھر اتنا مہنگا ہو گیا کہ خریداروں کے ہو ش اڑ گئے ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا

کرچی(پی این آئی)سونے کی تولہ قیمت 1 لاکھ 9 ہزار 250 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں ایک ڈالرکا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت بڑھ کر 1809 ڈالر تک پہنچ گئی، دوسری جانب پاکستان میں بھی سونے کی فی

تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 350 روپے اور300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 9 ہزار250 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 93 ہزار 664 روپے پر پہنچ گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں