بینکنگ قوانین کی خلاف ورزی، اسٹیٹ بینک نے 15 بینکوں پر کتنے ارب جرمانہ کر دیا؟

کراچی(پی این آئی)بینکنگ قوانین کی خلاف ورزی، اسٹیٹ بینک نے 15 بینکوں پر کتنے ارب جرمانہ کر دیا؟، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی پر 15 کمرشل بینکوں پر جرمانے عائد کر دیئے گئے۔ذرائع کے مطابق جرمانے صارفین کی معلومات نہ رکھنے اور فارن ایکسچینج قوانین کی خلاف

ورزیوں پر کئے گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق 15 بینکوں پر1 ارب 68 کروڑ روپے کے جرمانے کیے گئے ہیں۔15کمرشل بینکوں پرجرمانے مارچ سے جون 2020 ء کے دوران کئے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں