کراچی(پی این آئی)مسلسل اوپر جاتی سونے کی قیمت واپس آنے لگی، کمی واقع ہو گئی، تفصیل جانیئے۔سونے کی فی تولہ قیمت 650 روپے کمی سے ایک لاکھ 8 ہزار 3 سو روپے ہوگئی، 10گرام سونے کی قیمت 557 روپے کمی کے بعد 92 ہزار 849 روپے ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صرافہ مارکیٹوں میں سونے
کی قیمت میں 650 روپے کی کمی ہوگئی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی 2 ڈالر کمی کے بعد 1799.49 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ ہو رہی ہے۔ آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 650 روپے اور 557 روپے کمی ہوئی۔حالیہ کمی کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 3 سو روپے اور دس گرام کی قیمت 92 ہزار 849 روپے ہوگئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں