موجیں ہی موجیں، سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ، کتنا سستا ہو گیا؟ خریداروں کیلئے سنہری موقع

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونا ایک لاکھ 8 ہزار 300 روپے تولہ ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 557 روپے کمی کے ساتھ 92 ہزار 849 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد سونا 1799.49 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں