کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، ایک ہفتے میں چینی 2 روپے 14 پیسے اور ٹماٹر 29 روپے فی کلو مہنگے ہو گئے، تفصیل جانیئے

اسلام آباد(پی این آئی)کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، ایک ہفتے میں چینی 2 روپے 14 پیسے اور ٹماٹر 29 روپے فی کلو مہنگے ہو گئے، تفصیل جانیئے۔حکومت مہنگائی کنٹرول نہ کر سکی اور ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 14 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ادارہ شماریات نے

مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ مہنگائی کی شرح میں 0.89 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی کی اوسط قیمت میں 2 روپے 14 پیسے فی کلو اضافے کے بعد چینی کی قیمت 80.82 روپے سے بڑھ کر 82.96 روپے فی کلو ہو گئی جب کہ ٹماٹر فی کلو 29 روپے مہنگا ہونے کے بعد اس کی قیمت 96.50 پیسے فی کلو ہو گئی۔ پیاز 4 روپے فی کلو، 200 گرام سرخ مرچ 16 روپے، انڈے فی درجن ساڑھے 4 روپے مہنگے ہوئے۔اس کے علاوہ چکن، بڑا گوشت، چھوٹا گوشت، تازہ دودھ ، چاول ، گڑ، دال چنا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کیلے فی درجن 5 روپے، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 6 روپے، ایل پی جی کا سلنڈر بھی 6 روپے سستا ہوا جب کہ دال ماش، لہسن، گھی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 22 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close