کراچی(پی این آئی)پاکستان میں سونے کی قیمت نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے، ایک تولہ سونا ایک لاکھ 9 ہزار ایک سو روپے کا ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 9 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام
سونے کی قدر 686 روپے اضافے سے 93 ہزار 536 روپے ہے۔دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت 12 ڈالر اضافے سے 1814 ڈالر فی اونس ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں