آئل کمپنیاں پھر ڈٹ گئیں، پیٹرول قیمتوں میں 7روپے مزید اضافے کا امکان

اسلام آباد(پی این آئی)آئل کمپنیاں پھر ڈٹ گئیں، پیٹرول قیمتوں میں 7روپے مزید اضافے کا امکان….. آئل کمپنیوں نے ملک میں یورو5 پٹرول لانے کی مخالفت کردی،یورو5 معیار لانے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7روپے فی لیٹر کا مزید اضافہ ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایک اور حکومتی

فیصلے کی مخالفت کردی ہے اورملک میں یورو5 معیار کی پٹرولیم مصنوعات درآمد کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف ڈٹ گئی ہے۔آئل کمپنیوں کا مؤقف ہے کہ عرب ممالک سے یورو5 معیار کی پٹرولیم کی مصنوعات ہماری ضروریات پوری نہیں ہوسکتی جس کے باعث تیل یورپ سے منگوانا پڑے گا۔یورپ سے مہنگا تیل درآمد کرنے پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید7روپے فی لیٹر اضافہ کرنا پڑے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر تک کمی کی تو آئل کمپنیوں نے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا کرکے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس کروایا اور ملک بھر میں پٹرول کی قیمت74 روپے فی لیٹر سے100روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں