ملکی معیشت پر کورونا کے اثرات، درآمدات میں اضافہ اور برآمدات میں کمی ہو گئی، سرکاری اعداد و شمار جاری

اسلام آباد(پی این آئی)ملکی معیشت پر کورونا کے اثرات، درآمدات میں اضافہ اور برآمدات میں کمی ہو گئی، سرکاری اعداد و شمار جاری۔ادارہ شماریات کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملکی درآمدات میں اضافہ اور برآمدات میں کمی ہوئی ہے، مالی سال 20-2019 میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 27 فیصد گھٹ کر 23 ارب

18کروڑ ڈالر ہوگیا ہے۔ادارہ شماریات کے جاری اعداد و شمار کے مطابق 30 جون 2020 کو ختم ہونے والے مالی سال کے اختتام پر ملکی برآمدات 21.387 ارب ڈالر رہیں جبکہ اس کا ہدف 24 ارب ڈالر رکھا گیا تھا۔2018-19 میں پاکستان نے تقریباً 22 ارب ڈالر سے زائد کی اشیاء برآمد کی تھیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ 19-2018 کے مقابلے میں گزشتہ مالی سال ملکی برآمدات میں 6.8 فیصد کمی آئی ہے۔کورونا وبا کے پیش نظر گزشتہ مالی سال ملکی برآمدات میں 4 سے 5 ارب ڈالر کمی کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close