اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی کابینہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ جائز قرار دے دیا، جس کے باعث وفاقی کابینہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی توثیق کردی ہے، 26 جون کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے 58 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا تھا، دوسری عوام اور اپوزیشن
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کر رہے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ کو کورونا سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومت کی حکمت عملی کامیاب رہی۔ کورونا سے نمٹنے میں این سی او سی نے اہم کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان کے زمینی حقائق دیکھ کرحکمت عملی بنائی۔ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومت کی حکمت عملی کامیاب رہی۔ابتداء میں پاکستان میں کورونا کی تشخیص کیلئے 2 لیبارٹریز تھیں۔ اب ملک میں لیبارٹریز 129 ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر پرعمل نہ کیا گیا توعید پر کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان کورونا سے کم متاثر ہوا۔ لیکن معاشی نقصان کے باوجود ٹیکس فری بجٹ پیش کیا۔ وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ تمام مشکوک لائسنس پیپلزپارٹی اورن لیگ کے دورمیں جاری ہوئے۔پی آئی اے کے جعلی لائسنس والے28 پائلٹس کو نوکری سے نکال دیا ہے۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں مشکوک ڈگریوں والے پائلٹس کے معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ جعلی ڈگریوں اور جعلی لائسنس والے پائلٹس کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے ارشد ملک کوتین سال کیلئے سی ای او پی آئی اے مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ایئرمارشل ارشد ملک 12 جولائی کوپاکستان ایئرفورس سے ریٹائر ہوجائیں گے۔ جس کے بعد وہ بقیہ مدت کنٹریکٹ پر چیف ایگزیکٹو پی آئی اے کام کریں گے۔ اجلاس کے علامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ جائز قرار دے دیا، جس کے باعث وفاقی کابینہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی توثیق کردی ہے، 26 جون کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے 58 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا تھا۔کابینہ نے اسلام آباد کے سیکٹرز ایف 12، جی 12 کو فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز اتھارٹی کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔ روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کو جوائنٹ وینچر کے ذریعے نجی شعبے کے حوالے کرنے کی توثیق کردی۔ ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018ء کو ڈرگ ایکٹ 1976ء کے مطابق بنانے کیلئے ترمیم کی منظوری دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں