آٹا 20 کلو 1030 روپے پر فروخت کرنے کی ضد، فلور ملز ایسوسی ایشن اکڑ گئی، حکومت اور عوام مشکل میں

لاہور(پی این آئی)آٹا 20 کلو 1030 روپے پر فروخت کرنے کی ضد، فلور ملز ایسوسی ایشن اکڑ گئی، حکومت اور عوام مشکل میں۔فلور ملز مالکان نے پنجاب حکومت کی گندم اجرا پالیسی کومسترد کرتے ہوئے سرکاری گندم اٹھانے سے انکار کر دیا اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 1030 روپے میں فروخت کرنے کا اعلان کیا

ہے۔فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ خوراک پنجاب کی فلور ملز کو سرکاری گندم کے اجرا کی پالیسی کو مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک پور ے پنجاب میں برابری کی بنیاد سرکاری گندم کا اجرا نہیں ہوگا تب تک گندم کا کوٹہ نہیں لیں گے۔چیئرمین عاصم رضا نے مزید کہا کہ سرکاری گندم صرف شہری آبادی کے لیے جاری کی جارہی ہے توپھر دیہی آبادی والے کو آٹا کیسے سستادے سکتے ہیں، ہم بازار سے 1900 روپے من گندم لے رہیں لہٰذا 850 روپے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا نہیں دے سکتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close