سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟خریداروں کیلئے اچھی خبر آگئی

کراچی(پی این آئی)ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 4 ہزار 600 روپے ہوگئی۔10 گرام سونے کی قدر 514 روپے کم ہوکر 89678 روپے ہوگئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستاہو گیاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ سے بھی کاروباری افراد کیلئے حوصلہ افزاءخبریں آنے کا

سلسلہ جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ 45 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 168 روپے 5 پیسے سے کم ہو کر 166 روپے 60 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے کاروبار ی افراد کیلئے اچھی خبریں آ رہی ہیں کیونکہ کاروبار کے آغاز پر ہی انڈیکس میں مثبت رجحان پیدا ہو گیاہے ، مارکیٹ میں کام شروع ہوا تو 100 انڈیکس 34 ہزار 889 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری آنا شروع ہو گئی اور اس وقت100انڈیکس 242 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 35 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیاہے اور 35 ہزار 131پوائنٹس کی سطح پر آ گیاہے ۔یاد رہے کہ چند دن قبل سٹاک ایکسچینج پر چار دہشتگردوں نے حملہ کیا لیکن سیکیورٹی گارڈز اور پولیس اہلکاروں نے انہیں اندر داخل ہونے میں کامیا ب نہیں ہونے دیا اور صرف 8 منٹ کی کارروائی کے دوران چاروں دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا اور دہشتگردی کی ایک بڑی کارروائی کو ناکام بنا دیا ہے۔آئی جی سندھ نے دہشتگردوں کامقابلہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کیلئے انعام کابھی اعلان کیا جبکہ سندھ حکومت نے شہید ہونے والے گارڈز اور پولیس اہلکار کے اہل خانہ کوامداد دینے کے علاوہ ان کے بچوں کو نوکریاں دینے کا بھی اعلان کیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close