عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں، کتنی کمی ہوئی؟

نیویارک (پی این آئی) عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں کمی آئی ہے۔نیویارک مرکنٹائل ایکس چینج میں برنٹ نارتھ کروڈ کی سپلائی کے سودے چھ سینٹ (0.1 فیصد)کمی کے ساتھ 41.97 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ ڈبلیو ٹی ا?ئی کی سپلائی 10سینٹ( 0.3 فیصد) کی کمی کے ساتھ 39.72 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

جمعرات کو عالمی منڈی میںخام تیل کے نرخوں میں کمی آنے کی وجہ امریکہ میں ایک ہی روز میں کورونا کی کیسز میں ریکارڈ اضافہ اور ریاست کیلی فورنیا بعض شہروں میں لگنے والے لاک ڈائون سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث تیل کی طلب میں کمی آنے کے خدشات ہیں۔

close