روپیہ غالب آنے لگا، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت گرنے لگی، کتنا نیچے آ گیا؟ جانیئے

اسلام آباد(پی این آئی)روپیہ غالب آنے لگا، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت گرنے لگی، کتنا نیچے آ گیا؟ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ایک روپے 17 پیسے سستا ہوگیا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالرایک روپے 17 پیسے سستا ہونے کے بعد 166.88

روپے پرٹریڈ کرتا رہا۔خیال رہے کہ گزشتہ روزعالمی بینک نے پاکستان کے لیے 50 کروڑڈالرزقرض کی منظوری دیدی تھی۔جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ قرض کی منظوری ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز بورڈ اجلاس میں دی گئی۔ قرض کی رقم معاشی اصلاحات پر خرچ کی جائے گی۔قرض کی رقم کورونا پر قابو پانے کے لیے بھی خرچ کی جائے گی جبکہ 25 کروڑ ڈالرز انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن نے فراہم کیے۔اعلامیہ کے مطابق 25 کروڑ ڈالرز انٹرنیشنل بینک برائے ترقی و بحالی نے فراہم کیے ہیں۔ پاکستان کو یہ قرض آسان شرائط پر فراہم کیا گیا ہے۔دریں اثناء گزشتہ روز اسٹیٹ بینک نے روزگار اسکیم میں مزید 3 ماہ کے لیے توسیع کر دی تھی۔ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہا تھا کہ اپریل تا جون فنانسنگ حاصل کرنے والے جولائی تا ستمبر اسی تناسب سے فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کہ اسکیم کےتحت بینکوں نے 1653 اداروں کے لیے 19 جون تک 112.80 ارب روپے فناسنگ کی منظوری دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close