سونے کی قیمت ہر روز مسلسل اوپر ہی اوپر، پہلے کبھی سونا اتنا مہنگا نہیں ہوا، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟ جانیئے

کراچی(پی این آئی)سونے کی قیمت ہر روز مسلسل اوپر ہی اوپر، پہلے کبھی سونا اتنا مہنگا نہیں ہوا، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟ جانیئے۔سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے

مطابق ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 700 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ دس گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 90 ہزار 192 ہوگئی ہے۔دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 12 ڈالر اضافے سے 1782 ڈالر فی اونس ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close