سونے کی فی تولہ قیمت میں 26 ہزار روپے سے زیادہ کا اضافہ

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں گزشتہ ایک سال کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھا گیا ہے۔مالی سال 2019/20 کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 26 ہزار روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ برس مالی سال 2018/19 کے آخری دن یعنی 30 جون 2019 کو سونے کی قیمت 78 ہزار 500

روپے تھی ۔ رواں سال مالی سال 2019/20 کے آخری روز 30 جون 2020 کو فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 4 ہزار 650 روپے ہوچکی ہے۔منگل کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ عالمی منڈی میں سونا 4 ڈالر سستا ہو کر 1767 ڈالر فی اونس ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close