دہشت گردی حوصلے پست نہ کر سکی، حملے کے بعد سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 242 پوائنٹ اوپر چلی گئی

لاہور (پی این آئی)دہشت گردی حوصلے پست نہ کر سکی، حملے کے بعد سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 242 پوائنٹ اوپر چلی گئی،اکستان سٹاک مارکیٹ میں دہشتگردوں کی طرف سے حملے بھی سرمایہ کاروں کو پست نہ کر سکے، 100 انڈیکس میں 242.31 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی جس کے بعد 34 ہزار کی نفسیاتی

حد ایک مرتبہ پھر بحال ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران صبح دس بجے کے قریب دہشتگردوں نے پاکستان سٹاک مارکیٹ پر حملہ کر دیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس حملے کو پسپا کر دیا اور چاروں دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا، اس حملے کے دوران ایک پولیس اہلکار سمیت تین سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔ ملک بھر کی سیاسی قیادت کی طرف سے اس حملے کی پر زور الفاظ میں مذمت کی گئی۔کاروبار کا آغاز جب ہوا اس وقت پہلے ہی گھنٹے کے دوران انڈیکس میں 50 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی تھی، حملہ ہونے کے بعد سرمایہ کاروں نے جرأت مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریڈنگ میں بھرپور حصہ لیا جس کے باعث دوپہر بجے تک انڈیکس 150 پوائنٹس بحال ہو گئے تھے۔ٹریڈنگ کے دوران اُتار چڑھاؤ بھی دیکھنے کو ملا، دورانِ ٹریڈنگ ایک موقع پر انڈیکس 33719.51 پوائنٹس کی نچلی ترین سطح پر دیکھا گیا، سرمایہ کاروں نے جب بھرپور دلچسپی دکھائی تو حصص مارکیٹ میں تیزی کی واپسی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 242.31 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 34181.80 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔تیزی کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 34 ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوئی اور پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.71 فیصد کی بہتری دیکھی گئی، اسی دوران 9 کروڑ 80 لاکھ 67 ہزار 622 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close