سونا آج پھر مہنگا ہو گیا، لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، پشاور، حیدر آباد، سکھر میں قیمت کتنی بڑھ گئی؟

کراچی(پی این آئی)سونا آج پھر مہنگا ہو گیا، لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، پشاور، حیدر آباد، سکھر میں قیمت کتنی بڑھ گئی؟ ملک بھر میں امریکی ڈالر کی طرح سونے کی اونچی اُڑان جاری ہے، فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 1600 اور 1372 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔تفصیلات کے

مطابق ملک بھر میں معیشت مشکلات کا شکار ہے، جس کے بعد امریکی ڈالر جہاں مہنگا ہو رہا ہے وہیں پر سونے کی قیمت کو پر لگ گئے ہیں، ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، پشاور، حیدر آباد، سکھر سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد سونے کی قیمت ایک لاکھ 4 ہزار چار سو روپے ہو گئی ہے۔دوسری طرف فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، صرافہ مارکیٹوں میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران 1372 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 89 ہزار 506 روپے ہو گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close