اسلام آباد: (پی این آئی)ملک بھر میں عید الاضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دینے کی تجویز پر کام شروع، کیسے بندوبست ہو گا؟ حکومت ملک بھر میں مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دینے کی تجویز پر غور کر رہی ہے جس کیلئے سفارشات تیار کر لی گئی ہیں۔وزارت داخلہ کی تیار کردہ سفارشات کے
مطابق مویشی منڈیاں ملک کےتمام بڑے شہروں میں لگائی جائیں گی جن کی صرف شہروں کے داخلی یا خارجی راستوں پر لگانے کی اجازت ہو گی جبکہ شہروں کے اندر سرعام مویشی فروخت کرنے پر پابندی عائد ہو گی۔منڈی کےداخلی راستوں پر سیکیورٹی اہلکارتعینات ہوں گے، عید کی نماز کیلئےعلما سے مشاورت کے بعد تجاویز پر عمل ہو گا، قربانی کےجانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے بھی سفارشات تیار کر لی گئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں